قم میں موکب شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے تحت عزاداروں کی پانچ روزہ خدمت

16 نومبر, 2026 13:50

شیعیت نیوز : ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے قم المقدسہ میں حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا سے مسجد مقدس جمکران تک پیدل مشی میں شریک زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے لیے قم میں مقیم ڈیرہ اسماعیل خان کے طلاب نے "موکب شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان، خیبرپختونخوا)” کا اہتمام کیا، جس کے تحت مسلسل پانچ شب و روز خدمت کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ موکب تشکل فرہنگی و تبلیغی نجم الولایہ کے زیر اہتمام لگایا گیا۔ منتظمین کے مطابق یہ خدمت 28 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی کی شام تک جاری رہی، جس دوران زائرین کی پذیرائی کے لیے چائے، پاکستانی روایتی کھانوں اور مختلف ضیافتوں کا انتظام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، علامہ ساجد علی نقوی

موکب میں ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نوحہ خوانی، سینہ زنی اور دیگر عزاداری کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے اور ماحول ذکر سیدہ دو عالمؑ، بیان مصائب اور اظہار عقیدت سے معمور رہا۔

منتظمین نے کہا کہ موکب کو "شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان” کے نام سے موسوم کرنے کا مقصد اپنے علاقے کے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا اور ان کے ایثار و قربانی کے جذبے کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے تمام خادمین اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شعائر فاطمی و حسینی کی پاسداری اور زائرین کی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

2:01 شام نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔