نجف اشرف: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے دفتر میں مجلس عزائے فاطمیہ

16 نومبر, 2026 13:49

شیعیت نیوز : ایام فاطمیہ کی مناسبت سے نجف اشرف، عراق میں سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر میں دختر رسول اکرم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی علمائے کرام، طلاب اور مومنین نے شرکت کی۔

مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت حجۃ الاسلام مولانا شیخ حافظ آکاش نجفی نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا شیخ محمد سلیم انور نے انجام دیے۔ حجۃ الاسلام مولانا شیخ نذر عباس نجفی اور ڈاکٹر احسان نے سوز و سلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور عراق کے دینی اداروں میں تعاون فروغ پائے گا، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

مجلس سے حجۃ الاسلام مولانا سید نسیم عباس شاہ کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب اور مصائب بیان کیے اور دختر رسولؐ کی حیات مبارکہ کو امت مسلمہ کے لیے اسوہ قرار دیتے ہوئے تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کو عملی زندگی میں اپنانے پر زور دیا۔

مجلس کے اختتام پر انجمن شباب علی اکبر نے نوحہ خوانی کی اور عزاداروں نے ماتم کے ذریعے دختر رسول اکرمؐ کو پرسہ پیش کیا۔ آخر میں تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ایصال ثواب کی نیت سے نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔

2:01 شام نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔