دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی شمولیت

15 نومبر, 2026 14:56

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم بین الاقوامی تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی سالانہ عالمی اشاعت "دی مسلم 500” کے 2027ء ایڈیشن میں ان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

اس عالمی اشاعت میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی دینی، علمی، سماجی اور سیاسی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا ہے، اور انہیں پاکستان کی ایک اہم مذہبی شخصیت کے طور پر متعارف کراتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور اسلامی تحریک پاکستان کے بانی سربراہ کی حیثیت سے ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی 1988ء سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ قومی سطح پر اتحاد و وحدت، بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری، آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ اور قومی و ملی مسائل کے حل کے لیے ان کی جدوجہد نمایاں اہمیت رکھتی ہے۔

"دی مسلم 500” دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی خدمات اور اثرات کو اجاگر کرنے والی سالانہ اشاعت ہے، جس میں مختلف ممالک کی ممتاز مذہبی، علمی، سیاسی، سماجی اور فکری شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔ اس اشاعت میں ان کی شمولیت ان کی طویل دینی، علمی، قومی اور ملی جدوجہد کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

3:10 شام نومبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔