خطبہ فدکیہ حق و انصاف اور ولایت کا منشور ہے، مولانا ملک دبیر عباس

16 نومبر, 2026 11:12

شیعیت نیوز : حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ملک دبیر عباس نے کہا ہے کہ خطبہ فدکیہ درحقیقت قرآن و سنت کی روشنی میں حق کی وضاحت اور اسلامی تعلیمات کے تحفظ کی ایک عظیم کوشش اور حق و انصاف اور ولایت کا عظیم منشور ہے۔

انہوں نے یہ بات جامعہ جعفریہ جنڈ، ضلع اٹک میں ایام عزائے فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ عشرہ فاطمیہ کی آخری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد دختر رسولؐ نے اپنے حق اور اپنے بابا کے دین کے دفاع کے لیے امت کے سامنے نہایت جرأت مندانہ مؤقف اختیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ کو کردار سازی کا ذریعہ بنایا جائے، مولانا سید امجد نقوی

مولانا ملک دبیر عباس نے خطبہ فدکیہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے قرآنی استدلال کی وضاحت کرتے ہوئے آیت کریمہ «وَوَرِثَ سُلَيْمَانُ دَاوُودَ» اور حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا کا حوالہ دیا اور کہا کہ بی بیؑ نے امت کو متوجہ کیا کہ دین کے بنیادی اصولوں اور احکام الٰہی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے حدیث نبوی «عَلِيٌّ مَعَ الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَ عَلِيٍّ» کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ عظیم ہستی تھیں جنہیں رسول خداؐ اپنے وجود کا حصہ قرار دیتے تھے۔ مجلس کے آخر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کیے گئے، جس پر عزاداروں نے گریہ و زاری کی۔

11:27 صبح نومبر 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔