گندے بم کا دعویٰ ایران پر جارحیت کی سازش ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

17 نومبر, 2026 17:53

شیعیت نیوز : ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی اور صیہونی میڈیا میں ایران کے خلاف "گندے بم” کے دعوے کو جارحیت کا جواز گھڑنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ مسلط کرنے والے اب صرف فوجی جارحیت پر اکتفا نہیں کر رہے بلکہ جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے نئی جارحیت کی فضا ہموار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں کے دوران خمین، ہفتگل، بمانی سیریک، جزیرہ قشم، نیک شہر اور تیس میں پانی کے ذخائر اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ شہری بنیادی ڈھانچے کی میزائل اڈوں سے قربت کا دعویٰ کر کے ان پر حملوں کو جائز قرار دینے کی کوشش نہ تو قابل قبول دلیل ہے اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جارح کو ہرانے کے لیے دہشت گردی کی ضرورت نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج کا امریکہ غرور اور قرون وسطیٰ کی ذہنیت کے ساتھ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ جس کے ہاتھ میں تلوار ہو اس سے قانون کی بات نہیں کرنی چاہیے، لیکن بین الاقوامی انسانی قوانین شہری تنصیبات پر حملوں کی اجازت نہیں دیتے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران بخوبی جانتا ہے کہ ہر شرارت اور جارحیت کا دردناک اور ناقابل فراموش جواب کیسے دینا ہے، تاہم دنیا کو جان لینا چاہیے کہ بین الاقوامی قانونی اصولوں کی پامالی کی ذمہ داری جارح قوتوں پر عائد ہوگی۔

8:11 شام نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔