نمائشی عدالتوں سے بحرینی علماء کو سزائیں غیر انسانی اقدام ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

17 نومبر, 2026 17:50

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم سمیت متعدد علماء اور شہریوں کو عمر قید اور طویل المدتی سزائیں سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمائشی عدالتوں کا انعقاد اور علماء و عام شہریوں کو اجتماعی سزائیں دینا اس اقدام کی غیر انسانی نوعیت کو چھپا نہیں سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ شیعہ علماء کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے توہین آمیز بیانات کے کچھ ہی عرصے بعد بحرینی علماء کو سزائیں سنانا اور ان کے اثاثے ضبط کرنا اس بات کی علامت ہے کہ بحرین کے آل خلیفہ حکمران امریکی سامراج کی مذہبی منافرت پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ عدالت سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کو عمر قید کی سزا

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران سے روابط جیسے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو بحرینی شہریوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی بنیاد بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بحرین کے حکمران اپنے عوام کے جائز مطالبات کا جواب جبر سے دے رہے ہیں، اور اس طرز عمل سے بحرین کا عدالتی نظام بدنام اور فیصلوں کی قانونی حیثیت مشکوک ہو رہی ہے۔

بیان کے اختتام پر ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بحرین کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام اور علماء کے خلاف جبر و تشدد کا سلسلہ بند کریں، اور کہا کہ جبر اور خوف و ہراس کی پالیسی بحرینی عوام کو ان کے جائز مطالبات کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔

8:11 شام نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔