امریکہ سات شرائط مان لے تو معاہدے کا راستہ کھلا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران کی سات منطقی شرائط تسلیم کر لے، جو ایرانی قوم کی جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہیں، تو معاہدے کا راستہ کھلا ہے، تاہم اگر امریکہ نے اس بار کوئی غلطی کی تو جنگ کا جغرافیہ اور دائرہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیت اور ارادے کے مطابق طے ہوگا۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اپنی مسلح افواج کی کامیابیوں اور قربانیوں کے نتیجے میں اب ایسی صورتحال میں نہیں رہے گا جس میں نہ جنگ ہو اور نہ امن۔
یہ بھی پڑھیں : غاصب اسرائیل امریکہ کو ایران سے نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
اسپیکر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایک نئے میزائل شہر کی رونمائی کی گئی ہے، جو جنگ اور دشمن کی گولہ باری کے باوجود حاصل ہونے والی کامیابی اور خطے کے تزویراتی توازن میں تبدیلی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قوت نے فلسطین کے مظلوم بچوں سمیت دنیا کی آزاد قوموں کو امید اور عزت عطا کی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے توہین آمیز الفاظ ایران کی طاقت کے مقابلے میں امریکی حکام کی بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں، اور انہیں بڑی قوموں کی توہین کے بجائے خلیج فارس میں اپنی تزویراتی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔







