غنیمت میں ملے امریکی ہتھیاروں سے دفاعی ٹیکنالوجی بہتر بنا رہے ہیں، سپاہ پاسداران

14 نومبر, 2026 15:02

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران غنیمت میں حاصل کیے گئے امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ان آلات کے جائزے کا مقصد صرف امریکی ہتھیاروں کی نقل تیار کرنا نہیں، بلکہ ایرانی ماہرین ان کی ساخت اور ٹیکنالوجی کا مطالعہ کر کے ملکی ضروریات کے مطابق نئے تصورات اور ڈیزائن تیار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے بحرین میں امریکی انتباہی ریڈار تباہ کر دیا ہے

سپاہ پاسداران کی فضائیہ کے کمانڈر کے مشیر نے بتایا کہ اس عمل میں حاصل شدہ فوجی سازوسامان کی ریورس انجینئرنگ اور ازسرنو ڈیزائننگ شامل ہے، جس کے نتیجے میں ایسے ہتھیار تیار کیے جا سکتے ہیں جن کی خصوصیات اور صلاحیتیں امریکی نمونوں سے مختلف ہوں۔

واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی بغیر پائلٹ کے ڈرونز سمیت امریکی فوجی سازوسامان تک رسائی کی اطلاع دے چکا ہے اور اعلان کر چکا ہے کہ ان سے حاصل ہونے والی ٹیکنالوجی ملکی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

3:16 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔