آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز دھماکوں کی زد میں آگئے، سپاہ پاسداران

12 نومبر, 2026 15:46

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دو ٹینکروں میں دھماکہ ہوگیا۔ بیان کے مطابق دونوں تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر مجاز راستے سے گزر رہے تھے۔

بحریہ کے مرکز کنٹرول نے انہیں متعدد بار خبردار کیا تھا کہ یہ راستہ غیر مجاز اور غیر محفوظ ہے، تاہم انتباہات کے باوجود اس راستے سے گزرنے کے دوران دونوں جہاز حادثے کا شکار ہوئے اور شدید دھماکوں کے نتیجے میں رک گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں آگ، دو امریکی لوکاس ڈرون قبضے میں، سپاہ پاسداران

بیان کے مطابق دونوں جہاز سپر ٹینکرز تھے اور مجموعی طور پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لے جا رہے تھے۔ سپاہ پاسداران کی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ جہاز امریکہ کی مبینہ لٹیری اور جارح فوج پر اعتماد کرنے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جو بھی بحری جہاز اپنے نیویگیشن سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے جنوبی غیر مجاز راستے سے گزرنے میں امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرے گا، اسے بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

4:00 شام نومبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔