ایرانی وزیر خارجہ کی ای سی او اجلاس کے لیے پاکستان آمد متوقع ہے

14 نومبر, 2026 14:54

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد متوقع ہے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پاکستان میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور معزز مہمانوں کی آمد اتوار سے شروع ہو جائے گی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سمیت وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل جاری رہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

ذرائع کے مطابق پیر کی صبح پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ وزارتی اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے، جبکہ ای سی او کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ وزیر اعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

3:06 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔