ہرمز کے جنوب میں مزید دو آئل ٹینکر سرنگوں سے ٹکرا گئے، سپاہ پاسداران

14 نومبر, 2026 13:00

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے آبنائے ہرمز کے جنوب میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔

بیان کے مطابق دونوں آئل ٹینکر اپنے ریڈار اور پوزیشن بتانے والے نظام بند کر کے خفیہ طور پر آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔ ان میں سے ایک سپر آئل ٹینکر تھا، جس کی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز دھماکوں کی زد میں آگئے، سپاہ پاسداران

اس سے قبل 13 نومبر کو سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اعلان کیا تھا کہ مائع گیس لے جانے والا ایک جہاز بارہا انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئے آبنائے کے جنوبی حصے سے غیر مجاز راستے پر گزرنے کی کوشش میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا تھا، جس سے جہاز میں شدید دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی تھی۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ نے جہازوں کے مالکان اور بحری کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحریہ کے کنٹرول مرکز سے رابطہ اور ہم آہنگی کے بغیر آمدورفت کرنے اور آبنائے کے لیے مقرر کردہ ایرانی انتظامات کو نظرانداز کرنے کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔

1:12 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔