غاصب اسرائیل امریکہ کو ایران سے نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

10 نومبر, 2026 12:26

شیعیت نیوز : اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام شب و روز اس کوشش میں مصروف ہیں کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ میں گھسیٹ لیا جائے، ایسا دلدل نما تنازع جس سے نہ موجودہ امریکی صدر اور نہ ہی مستقبل کا کوئی صدر، خواہ وہ ری پبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ جب تک واشنگٹن ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ یعنی سب سے پہلے اسرائیل کی سوچ کو ترک نہیں کرتا، امریکہ اور اس کے اتحادی تیزی سے ایک تاریک دور کی جانب بڑھتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ یا امن کا فیصلہ اب وائٹ ہاؤس کو کرنا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب عراقی وزیراعظم نے چند گھنٹوں کے لیے تہران کا دورہ کیا اور اپنے وفد کے ہمراہ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ سے ملاقات کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے عراق کی کوششوں پر توجہ مرکوز رہی۔

ملاقات میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے عراق کی کوششوں کو سراہا اور ایران کی دو روزہ تجویز کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اس تجویز کے دائرے میں ایران کے حقوق کا احترام کرے۔

12:37 شام نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔