بحرین میں امریکی ریڈار تباہ، جواب خطے تک محدود نہیں رہے گا، سپاہ پاسداران

14 نومبر, 2026 13:02

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ بحرین میں امریکی فوج کے ابتدائی انتباہی ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق سپاہ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے سیریک میں مواصلاتی ٹاور پر دشمن کے فضائی حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی۔

سپاہ پاسداران نے اس کارروائی کو دشمن کے لیے سنجیدہ انتباہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں فضائی شرارتوں اور تیل کی اسمگلنگ کا سلسلہ بند کیا جائے، بصورت دیگر ایرو اسپیس فورس ہر قسم کے ردعمل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کو مزید سخت کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے 800 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئے، ترجمان سپاہ پاسداران

دوسری جانب سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران دشمن کے خلاف فیصلہ کن اور دردناک حملوں کے لیے پہلے سے زیادہ تیاری اور وسیع تر وسائل کے ساتھ آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی جارحیت کا ایرانی جواب صرف خطے اور غاصب اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے آگے تک پہنچ سکتا ہے۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ جنگ رمضان کے دوران ایران نے مؤثر کارروائیوں کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے حزب اللہ کے مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایرانی قوم حزب اللہ اور لبنانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

1:12 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔