این پی ٹی سے علیحدگی ناگزیر، حملے کا جواب غیر محدود، مجلس خبرگان

14 نومبر, 2026 13:04

شیعیت نیوز : ایران کی مجلس خبرگان رہبری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے حملے کا مسلح افواج کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جس کی جغرافیائی حدود متعین نہیں ہوں گی۔ مجلس نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے علیحدگی کے معاملے کا جائزہ لینے پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ این پی ٹی سے علیحدگی اور دفاعی نظریے پر نظرثانی کرکے ضروری دفاعی ڈیٹرنس پیدا کرنا اب ایک ناگزیر ضرورت اور عوامی و قومی مطالبہ بن چکا ہے۔ مجلس نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی رہنمائی میں اس معاملے پر توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے حملہ کیا تو دور دراز امریکی اڈے بھی نشانے پر ہوں گے، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل

مجلس خبرگان نے ایرانی عوام کی آٹھ ماہ سے جاری رات کے اجتماعات میں مسلسل شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق دشمن کی مسلسل دھمکیاں، بالخصوص جوہری پروگرام کے خلاف دھمکیاں، ظاہر کرتی ہیں کہ متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید وابستہ نہیں کی جا سکتی۔ مجلس نے مختلف حکومتی اداروں کی شرکت اور دفتر رہبر انقلاب کی نگرانی میں ایک اقتصادی جنگ کے ہیڈکوارٹر کے قیام کا بھی مطالبہ کیا، کیونکہ دشمن اقتصادی جنگ اور فضائی و زمینی ناکہ بندی مسلط کرنے کی ناکام کوشش پر انحصار کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کی سفارتی مشینری کو بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے، بالخصوص ہمسایہ ممالک تک، ایران کا واضح اور فیصلہ کن پیغام پہنچانا چاہیے۔ علاقائی سلامتی صرف خطے کے عوام ہی یقینی بنا سکتے ہیں، جبکہ ہزاروں کلومیٹر دور سے آنے والی غیر ملکی طاقتوں کی موجودگی عدم تحفظ کا بنیادی سبب ہے اور ان کا انخلا ہی اس مسئلے کا بنیادی حل ہے۔

1:12 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔