ناصر اسپتال حملے کے بعد غاصب اسرائیل پر اسلحہ پابندی کے مطالبات میں شدت
شیعیت نیوز : غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کو امریکی ساختہ بموں سے نشانہ بنائے جانے کے انکشاف کے بعد غاصب اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے اور اس پر عالمی اسلحہ پابندی عائد کرنے کے مطالبات ایک بار پھر شدت اختیار کر گئے ہیں۔
یہ حملہ نصف شب کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈاکٹر اور مریض بھی شامل تھے۔ اسلحہ پر تحقیق کرنے والے ماہرین کے مطابق جائے وقوعہ کی تصاویر اور ویڈیوز میں امریکی ساختہ فضائی رہنمائی کٹس کے آثار دیکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ انسانی تباہی کے دہانے پر، عالمی برادری ذمہ داری ادا کرے، عرب لیگ
حملے میں زخمی ہونے والے ایک سرجن کے مطابق صیہونی فوج نے مریضوں اور طبی عملے کو اسپتال خالی کرنے کی کوئی پیشگی وارننگ نہیں دی۔ سرجری وارڈ کے مریض آپریشن کے منتظر تھے کہ بمباری سے گہرا دھواں پھیل گیا، کمروں میں آگ لگ گئی اور طبی عملے کے متعدد ارکان بھی زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اب تک غاصب اسرائیل کو کم از کم 16.3 ارب ڈالر کی براہ راست امریکی فوجی امداد دی جا چکی ہے۔ یورپی کمیشن کی متعلقہ کمشنر نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسپتالوں کو تحفظ حاصل ہے اور واقعے کی فوری، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔







