غزہ انسانی تباہی کے دہانے پر، عالمی برادری ذمہ داری ادا کرے، عرب لیگ

12 نومبر, 2026 15:48

شیعیت نیوز : سیکریٹری جنرل عرب لیگ نے عرب اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مربوط انداز میں غزہ کے متاثرین کو ہر ممکن ہنگامی انسانی امداد پہنچائیں۔ انہوں نے عرب لیگ کے اس اقدام کا اعلان کیا جس کا مقصد ہنگامی حالات میں انسانی امداد کا ایک نیٹ ورک قائم کرنا ہے، اور تمام متعلقہ اداروں سے اس منصوبے میں شمولیت کی اپیل کی۔

سیکریٹری جنرل عرب لیگ کے مطابق غزہ بدستور بھوک، محاصرے، تباہی اور ادویات، پانی اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ اکتوبر 2023ء میں جنگ کے آغاز سے اب تک غاصب اسرائیل کی پالیسیوں نے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو مفلوج کر دیا ہے۔ موسم سرما، بارشوں اور سیلاب کے باعث ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات ایک بار پھر بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی المیہ جاری، عالمی برادری فوری اقدام کرے، حماس

ان کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بے گھر افراد کے لیے بنائی گئی 40 ہزار عارضی پناہ گاہیں اور 70 ہزار خیمے زیر آب آ گئے یا تباہ ہو گئے، جس سے لاکھوں فلسطینی متاثر ہوئے۔ ہزاروں فلسطینی خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں گرم رکھنے والے آلات، مناسب لباس اور کمبل بھی میسر نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال پر کہا کہ وہاں خاموش نسل کشی جاری ہے، مگر غزہ کی ابتر صورتحال کو ایک عرصے سے مغربی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ نہیں مل رہی۔ انہوں نے اس صورتحال کو باعث شرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل عوامی توجہ اپنی ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کے کم از کم ایک پہلو میں کامیاب ہوگیا ہے۔

4:00 شام نومبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔