سورۂ کوثر سیدہ زہرا کی شان، خیر کثیر کا مظہر، علامہ مقصود علی ڈومکی

14 نومبر, 2026 12:57

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین یونٹ میر اسماعیل خان چھلگری کے زیر اہتمام ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے گوٹھ میر اسماعیل خان چھلگری کی بالان شاخ میں مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور عزاداران اہل بیت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس سے مرکزی رہنما و صوبائی صدر سندھ علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا، جبکہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی صدر عزاداری ونگ علامہ سید ظفر عباس شمسی اور دیگر علما بھی شریک خطاب رہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سورۂ کوثر سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا کی شان اقدس میں نازل ہوئی۔ کوثر آپ کا لقب ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی ذات اقدس کو خیر کثیر کا مظہر قرار دیا ہے۔ دشمنان رسالت نے جب رسول اکرم کی نسل اور پیغام اسلام کے خاتمے کی آرزو کی تو اللہ نے سیدہ فاطمہ زہرا کی ذات گرامی کے ذریعے نسل نبوت اور دین اسلام کی بقا کا ایسا انتظام فرمایا جو قیامت تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : محسن ملت کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں نسل کوثر سے تعلق رکھنے والے رہبر کبیر حضرت امام خمینی اور رہبر شہید حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے وقت کے یزیدوں اور فرعونوں، امریکی سامراج اور غاصب اسرائیل کے عزائم کے خلاف جرأت مندانہ موقف اختیار کیا۔ آج امریکی سامراج اور صیہونی حکمرانوں کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی ذلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسوہ فاطمی حق، استقامت، عزت اور مظلوموں کی حمایت کا راستہ ہے۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے سیدہ فاطمہ زہرا کی زندگی کو خواتین عالم کے لیے عفت، حیا، عبادت، بصیرت اور حق گوئی کا کامل نمونہ قرار دیا۔ مجلس کے اختتام پر سیدہ کائنات کی مظلومیت پر پرسہ پیش کیا گیا، جبکہ عالم اسلام، ملت تشیع، شہدائے اسلام، شہدائے چھلگری، رہبر شہید اور مظلومین جہاں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

1:06 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔