اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس، سالانہ کنونشن جنوری میں منعقد ہوگا

14 نومبر, 2026 08:37

شیعیت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس حیدرآباد میں مرکزی صدر سید دانیال کاظمی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں تنظیمی امور، کارکردگی اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران سرپرست کونسل کے رکن استاد انجینئر سید حسین موسوی نے نظامِ امامت کے موضوع پر درس دیا، جبکہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ایاز حسین الحسینی نے تجوید کے موضوع پر درس پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشی فاطمیہ میں پاکستانی علما و طلاب نے موکب شہید عارف حسین الحسینی قائم کیا

اجلاس میں ڈویژن، اضلاع، جامعات اور مرکزی سطح پر تنظیمی کارکردگی کی رپورٹس پیش کی گئیں اور مرکزی رپورٹ کا تجزیہ سرپرست کونسل کے سیکرٹری قمر عباس غدیری نے کیا۔

اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن نظامِ امامت و ولایت کے عنوان سے 29، 30 اور 31 جنوری 2027ء کو منعقد ہوگا۔ اختتام پر امام زمانہؑ کے ظہور میں تعجیل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

8:55 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔