انجمنِ امامیہ بلتستان کے وفد کی علامہ سید ساجد علی نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

14 نومبر, 2026 08:39

شیعیت نیوز: صدرِ انجمنِ امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسلام آباد میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور قومی و ملی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد میں انجمنِ امامیہ بلتستان کے سینئر نائب صدر حجت الاسلام شیخ زاہد حسین زاہدی اور سیکرٹری جنرل محمد نذیر شگری بھی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملتِ تشیع کو درپیش مسائل، اجتماعی حقوق، گلگت بلتستان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یمن کے مسئلے میں حل کا حصہ بنے، اسپیکر یمنی پارلیمنٹ

اس موقع پر قومی و ملی مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور اجتماعی مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر رابطہ کاری، باہمی مشاورت اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

علامہ سید ساجد علی نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انجمنِ امامیہ بلتستان کی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص بلتستان میں اتحاد بین المسلمین کی فضا برقرار رکھنے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں انجمن کے ذمہ داروں کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ خطے میں امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

8:55 صبح نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔