شان امیرالمومنین میں گستاخی ناقابل برداشت، سائبر ایجنسی سے فوری کارروائی کا مطالبہ
شیعیت نیوز : سوشل میڈیا پر اقبال شیخ نامی شخص سے منسوب ایک کمنٹ سامنے آیا ہے، جس میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں نامناسب اور گستاخانہ گفتگو کی گئی ہے۔ اس گستاخی پر اہل ایمان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شان مولا علی علیہ السلام کا احترام ہر مسلمان پر لازم ہے، اور مقدس ہستیوں پر دشنام طرازی ناقابل برداشت عمل ہے۔
اہل ایمان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے۔ اگر یہ مواد واقعی اسی شخص کا ہے تو قانون کے مطابق جلد از جلد کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی جرأت نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی فاطمی عزاداروں پر یلغار، 500 شرکاء پر دہشت گردی کا مقدمہ
اہل ایمان کا کہنا ہے کہ وہ قانون پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ قانون کے دائرے میں حل ہو۔ مولا علی علیہ السلام کی عزت ایمان کا حصہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ اگر ایسے انتہائی غیر مناسب اور گستاخانہ لہجے کا نوٹس نہ لیا گیا تو یہ راستہ کھل جائے گا جسے بعد میں قابو کرنا مشکل ہوگا۔
سادات، محبین اہل بیت اطہار علیہم السلام اور مسلمانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف جلد اور موثر کارروائی کریں اور متعلقہ شخص کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ تمام اہل ایمان سے درخواست کی گئی ہے کہ اس گستاخی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے۔







