علامہ سید ساجد علی نقوی سے تعزیتی ملاقات، فرزندان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
شیعیت نیوز : راولپنڈی میں علامہ سید ساجد علی نقوی سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کے فرزندان مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا سید حسین نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں : میانہ روی نہ ہونے سے پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
اس موقع پر وفد نے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی گزارشات پیش کیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گفتگو اور گزارشات کو توجہ سے سنا، مختلف امور پر رہنمائی فرمائی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی احترام اور دینی و ملی امور کے حوالے سے گفتگو کا تبادلہ ہوا۔







