امریکہ نے حملہ کیا تو دور دراز امریکی اڈے بھی نشانے پر ہوں گے، سربراہ ایرانی قومی سلامتی کونسل

11 نومبر, 2026 20:41

شیعیت نیوز : ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکیوں نے غلطی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا تو ایران صرف قریبی امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ تمام قریبی اڈوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کے دور دراز فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ پر انحصار کا نتیجہ عدم تحفظ کے سوا کچھ نہیں۔ جنگ سے پہلے سب کا خیال تھا کہ امریکہ سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، لیکن اب خطے میں کون یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ امریکہ عدم تحفظ کا سرچشمہ نہیں؟

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے کوئی بارودی سرنگ صاف نہیں کی گئی، ترجمان سپاہ پاسداران

انہوں نے کہا کہ اسی لیے مغربی ایشیا میں سلامتی کے قیام کے لیے سفارتی راستہ جاری رکھنا چاہیے۔ دوسری جانب ایرانی صدر نے بھی امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے بہانے جنگ مسلط کی اور پھر لامرد میں پہلی مرتبہ PrSM میزائل استعمال کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اب امریکہ ’’تمام بموں کی ماں‘‘ استعمال کرنے کی دھمکی دے کر خوف و ہراس کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، یہ کوئی تضاد نہیں بلکہ باعث شرم ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟

8:54 شام نومبر 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔