اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل جاری رہے، وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

12 نومبر, 2026 15:40

شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکہ تنازع کے حل کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آگے بڑھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران کہی اور خطے میں جاری تنازع پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا مخلصانہ تعمیری کردار جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ تحمل، کشیدگی میں کمی اور پائیدار سفارت کاری ہی مستقل امن کا واحد راستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پاکستان تعلقات ثالثی تک محدود نہیں، تاریخی اور دیرینہ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اس موقع پر ایرانی صدر نے مسلسل سفارتی حمایت اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تہران کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی امن، سلامتی اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

4:00 شام نومبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔