ینبع پر کامیاب ڈرون حملہ، مکہ والے دعوے کی تردید، ترجمان یمنی فوج

12 نومبر, 2026 15:47

شیعیت نیوز : ترجمان یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے سعودی عرب کے علاقے ینبع میں آئل پمپنگ اسٹیشن نمبر 11 پر ڈرون حملہ کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی آئل پریشر بوسٹر اسٹیشن کے خلاف کامیابی سے مکمل ہوئی۔

ترجمان یمنی فوج نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ایک ڈرون کو روکنے سے متعلق سعودی رجیم کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد الزام اور ریاض کا ایک نیا جھوٹ قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمنی فوجی کارروائیوں کا ہدف سعودی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہیں، مکہ مکرمہ نہیں، اور یمن اسلامی مقدسات کے تحفظ کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی جارحیت کا جواب، یمنی افواج کا ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیبات پر حملہ

دوسری جانب صنعاء میں یمنی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں میں 359 افراد شہید اور 780 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران صوبوں تعز اور صعدہ پر سعودی حملوں میں مزید تین افراد شہید اور سات زخمی ہوئے، جن کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔

4:00 شام نومبر 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔