رہبر انقلاب نے نہ جنگ نہ امن کی کیفیت ختم کرنے کی ہدایت دی، ایرانی صدر

09 نومبر, 2026 17:55

شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے نہ جنگ نہ امن کی موجودہ کیفیت ختم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات اور گفت و شنید پر یقین رکھتا ہے اور پوری عزت و وقار کے ساتھ بات چیت کرکے معاملے کو حتمی انجام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے یہ بات ایران کی ڈیری مصنوعات کی کمپنی پگاہ کے قیام کی 72ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ملک سے کم نہیں اور اس کے پاس وہ سب کچھ موجود ہے جو دوسری اقوام کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی ہدایات پر پوری حکومتی قوت سے عمل کریں گے، ایرانی صدر

دشمنوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ منطق کا تقاضا ہے کہ اگر بات چیت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے جاسکتے ہوں تو جنگ میں گھسیٹے جانے سے بچنا چاہیے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کبھی جبر اور غنڈہ گردی کے سامنے نہیں جھکے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھی واضح کیا تھا کہ ایران انصاف اور برابری کی بنیاد پر مکالمے کے لیے تیار ہے اور اپنے حقوق پر قائم ہے، لیکن طاقت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ہر دن پہلے سے بہتر اور زیادہ مؤثر بننے کی کوشش کی جائے۔

12:18 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔