ملت تشیع کو درپیش چیلنجز کے حل کیلئے مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

10 نومبر, 2026 12:19

شیعیت نیوز : معروف خطیب اور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مشہد مقدس میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے نمائندہ دفتر کا دورہ کیا، جہاں پاکستان میں ملت تشیع کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ حالات میں ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دفتر کے مدیر و نمائندہ مولانا سید عقیل حیدر زیدی اور دفتر کے دیگر اراکین نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دبیر مجلس نظارت مولانا سید موسیٰ رضا نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی دینی، علمی اور ملی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کی تاریخ محفوظ کرنا ہمارا مقصد ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی

ملاقات میں دینی قیادت، علمائے کرام اور مذہبی و سماجی اداروں کے باہمی رابطے اور مشترکہ جدوجہد کی اہمیت بھی زیر بحث آئی۔ قوم کو درپیش مسائل کے حل اور عوامی شعور کی بیداری میں منبر کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے منبر کو معاشرتی اصلاح، فکری تربیت، اتحاد و وحدت کے فروغ اور قومی و ملی مسائل میں عوام کی رہنمائی کا مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا گیا۔

ملاقات میں مختلف علمی، تنظیمی اور دینی امور پر باہمی مشاورت کے ذریعے مزید بہتری اور پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دورے کے اختتام پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں دینی، علمی اور قومی و ملی میدانوں میں جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

12:37 شام نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔