شام میں تکفیری رجیم کا اہم فوجی کمانڈر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ہلاک

10 نومبر, 2026 12:23

شیعیت نیوز : شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں تکفیری رجیم سے وابستہ ایک اہم فوجی کمانڈر اپنی گاڑی پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ شامی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی دیر الزور کے مشرقی نواحی علاقے القوریہ میں نامعلوم مسلح افراد نے انجام دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر شام پر مسلط تکفیری رجیم کے سربراہ کے قریبی ساتھیوں اور اہم فوجی کمانڈروں میں شمار ہوتا تھا۔ مسلح افراد نے اس کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے سے گزر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سیستان و بلوچستان میں اہل سنت علماء کا قتل شیعہ سنی اتحاد کمزور کرنے کی کوشش ہے

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے درمیان داخلی جھڑپوں اور باہمی حساب چکانے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دمشق میں تکفیری رجیم کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ملک میں داخلی جھڑپوں، مسلح حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جو تکفیری گروہوں کی اندرونی کشمکش اور عدم استحکام کی واضح علامت ہے۔

12:37 شام نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔