جامعۃ المصطفیٰ کراچی کی طالبات نے علمی اولمپیاڈ میں ملک گیر نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں

09 نومبر, 2026 17:49

شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ شعبہ طالبات کراچی کی طالبات نے علمی اولمپیاڈ 2026ء میں ملک بھر کی سطح پر مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ کامیاب طالبات کے اعزاز میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعۃ المصطفیٰ کے پاکستان کے لیے نمائندے حجت الاسلام علی شمسی پور نے خصوصی شرکت کی۔

ایجوکیشن انچارج محترمہ کنیز فاطمہ نے اولمپیاڈ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق سطح عالی حصہ اول میں 13، سطح مقدماتی حصہ اول میں 87 اور سطح مقدماتی حصہ دوم میں 59 طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب کا مقصد طالبات کی علمی کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جامعۃ المصطفیٰ کراچی: سیرتِ زینبی اور خواتین کے کردار پر تحقیقی نشست کا انعقاد

خواہر سفینہ نے سطح مقدماتی حصہ اول میں پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ خواہر مرضیہ نے سطح عالی حصہ اول اور خواہر طوبیٰ نیازی نے سطح مقدماتی حصہ دوم میں چوتھی پوزیشن، جبکہ خواہر شازیہ بتول نے سطح مقدماتی حصہ دوم میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ خواہر دعا زہرا ساتویں، جبکہ خواہر زرینہ، خواہر عالیہ بتول اور خواہر رضوانہ دسویں پوزیشن پر رہیں۔

حجت الاسلام علی شمسی پور، حجت الاسلام ادریس زاہدی اور جامعۃ المصطفیٰ کراچی کی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ تسنیم زہراء موسوی نے نمایاں طالبات میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ مقررین نے کہا کہ یہ کامیابیاں طالبات کی محنت اور اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی کا ثمر ہیں۔

12:18 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔