الحدیدہ پر سعودی جارحیت، خاتون شہید، دو بچیوں سمیت چار شہری زخمی
شیعیت نیوز : یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی رجیم کی تازہ جارحیت میں ایک خاتون شہید جبکہ دو بچیوں سمیت چار شہری زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں رہائشی محلوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
سعودی طیاروں نے الحدیدہ شہر کے شمال میں واقع العیسی رہائشی شہر پر دس فضائی حملے کیے، جن میں ایک خاتون شہید اور ان کی دو بیٹیاں زخمی ہوگئیں، جبکہ سات مکانات تباہ اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے سعودی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے دوران شہیدہ کی لاش ملبے سے نکالی۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر 24 گھنٹوں میں 91 سعودی حملے ہوئے، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع
اس سے قبل سعودی طیاروں نے ضلع التحیتا کے علاقے الفازہ میں ایک شہری کے گھر پر چار حملے کیے، جس سے وہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔
آل سعود کے طیاروں نے ضلع زبید میں کتائی و بنائی کے کارخانے پر تین حملے کیے اور الحدیدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔ یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور شہری آبادی مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔







