پاکستان کی ترقی کیلئے علماء باہمی اتحاد سے کردار ادا کریں، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

09 نومبر, 2026 17:34

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام علماء اور دینی حلقوں کو باہمی تعاون، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات نجف اشرف میں 7 نومبر کو منعقدہ علمی، فکری و تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کنونشن علامہ سید ساجد علی نقوی کے نجف اشرف دفتر کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں نجف اشرف میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلاب اور دفتر کے اراکین نے شرکت کی۔ دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا الشیخ مجیر محمد میثمی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور پاکستانی طلاب کو درپیش تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایام فاطمیہ میں تاریخی حقائق احترام کے ساتھ بیان کیے جائیں، علامہ شبیر حسن میثمی

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمی، دینی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجف اشرف نے دینی علوم کے فروغ، فکری بالیدگی اور علمی رہنمائی کے میدان میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے حالاتِ حاضرہ، قومی و ملی ذمہ داریوں اور علماء و طلاب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے طلاب کی حوصلہ افزائی کی۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پاکستانی طلاب کی علمی ضروریات اور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

12:18 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔