مولانا سید حسن رضوی کا دورہ جامعۃ الکوثر، مرقد محسن ملت پر حاضری

02 نومبر, 2026 14:30

شیعیت نیوز : گلگت میں ملت تشیع کے حقوق کے محافظ شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے مولانا سید حسن رضوی اپنے رفقاء کے ہمراہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد تشریف لائے اور شیخ محمد اسحاق نجفی و دیگر اساتذہ کرام کے ہمراہ مرقد محسن ملت پر حاضری دی۔

انہوں نے جامعۃ الکوثر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے، جبکہ محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی بیکراں دینی و علمی خدمات کو بے حد سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں ایام فاطمیہ کی پانچ روزہ مجالس عزا کا انعقاد

اس موقع پر شیخ محمد اسحاق نجفی نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا دلی شکریہ ادا کیا اور انہیں محسن ملت کی تیسری برسی میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی تیسری برسی کا پروگرام 6 دسمبر 2026 بروز اتوار منعقد ہوگا۔

3:26 شام نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔