ٹرمپ اور نیتن یاہو کی شکست کو آخری فتح نہ سمجھا جائے، علامہ سید حسن ظفر نقوی

05 نومبر, 2026 08:36

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی شکست استعمار کی شکست کے صرف اشارے ہیں، اسے آخری فتح نہ سمجھا جائے۔ امریکہ اور غاصب اسرائیل میں معمولی تبدیلیاں ممکن ہیں، لیکن نظام وہی رہے گا؛ نہ فلسطینیوں پر صیہونی حملے رکیں گے اور نہ ہی رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے بقول امریکہ کی ایران سے دشمنی ختم ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام بدلنے کے لیے نکلنے والوں کو خود تاریخی ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت جلد امریکہ اور اسرائیل کے انتخابی نتائج کے اثرات پوری مغربی دنیا پر ظاہر ہوں گے، جہاں عوام پہلے ہی اپنے حکمرانوں سے بیزار ہو کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یہ صورتحال ان مسلمان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو عالم اسلام کے دفاع کے بجائے استعمار کی کاسہ لیسی کرتے ہیں۔ جب فرعون غرق ہونے لگتا ہے تو اس کے ساتھ کھڑے ہونے والے بھی ڈوب جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے سامنے ذرا سا جھکاؤ دشمن کو مزید جری بنا دے گا، رہبر انقلاب اسلامی

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کے اشاروں پر اتحاد بنانے کے بجائے مسلم دنیا کو اپنا اتحاد اور دفاعی نظام تشکیل دینا ہوگا، اور عرب ممالک کو اپنی سرزمین سے امریکی فوجی اڈے ختم کرنا ہوں گے، کیونکہ یہ اڈے ان کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ غاصب اسرائیل کے دفاع اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے میں معاونت کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ایران کے بہادر اور شہید پرور عوام نے عزم و استقامت کی ایسی مثال قائم کی ہے جس کی گزشتہ چند صدیوں میں نظیر نہیں ملتی، اور شہید رہبر معظم کی شہادت نے عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ عنقریب حق مکمل فتح سے ہمکنار ہوگا۔

9:47 صبح نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔