امریکہ و صیہونی حکومت کی شکست یقینی، فتح حق وعدۂ الٰہی ہے، آیت اللہ جوادی آملی
شیعیت نیوز : مرجع تقلید آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے قم المقدسہ کی مسجد اعظم میں ہفتہ وار درسِ اخلاق سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکہ اور صیہونی غاصب حکومت کی شکست یقینی ہے، اور فتحِ حق اللہ تعالیٰ کا قطعی وعدہ ہے۔
13 آبان کی مناسبت سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اولیائے الٰہی خود قرآن کے محور پر زندگی گزارتے ہیں اور معاشرے کو قرآن محوری کی جانب لے کر چلتے ہیں۔ حوزہ ہائے علمیہ اور جامعات پر معاشرے کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنے کی بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ قرآن محض تلاوت اور ثواب کی کتاب نہیں بلکہ معرفت اور علمی تحقیق کی کتاب ہے، اور حق و باطل کے معرکے میں بالآخر حق ہی کامیاب ہوتا ہے، جیسا کہ آیت کریمہ «لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُبْطِلَ الْبَاطِلَ» سنتِ الٰہی کی وضاحت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جرمن وزیر خارجہ جنگی جرائم کے وکیل بن گئے ہیں، اسماعیل بقائی
انہوں نے دشمنوں کے حملوں اور رہبر، دانشوروں، عوام اور بسیجیوں بالخصوص میناب کے بچوں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے کو حق کی فتح کے وعدۂ الٰہی سے غافل نہیں ہونا چاہیے، اور اہل ایمان باطل کے مقابلے میں خوف زدہ نہ ہوں۔
مرجع تقلید نے واضح کیا کہ اسلام اور مسلمانوں کی کامیابی اسی سنتِ الٰہی کے مطابق یقینی ہے، اس لیے اہل ایمان وعدۂ الٰہی پر یقین رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔







