گورنر راج اور ایمرجنسی فوری ختم کی جائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

04 نومبر, 2026 10:48

شیعیت نیوز : تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور نافذ کردہ ایمرجنسی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے۔ صوبے کو تنہا کرنا، اسے دیوار سے لگانا اور اس کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنا کسی صورت درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوان پاکستان کے باوفا اور محب وطن بیٹے ہیں۔ گھروں میں پولیس کے داخلے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کیونکہ ایسے اقدامات حالات کو بہتر بنانے کے بجائے مزید پیچیدہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ لاقانونیت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنا اور سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور گورنر کو بھی اپنی زبان اور رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی نشانے پر ہیں تو کل کسی اور کی باری ہوگی، اس لیے سیاستدان آئینی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، قانون کی حکمرانی اور شفاف انتخابات کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں۔

قائد حزب اختلاف کے عہدے سے متعلق قیاس آرائیوں پر انہوں نے کہا کہ ہم شوق سے اپوزیشن لیڈر نہیں بنے، نہ عمران خان نے ہم سے مشورہ کیا اور نہ پوچھا۔ اگر یہ ذمہ داری واپس ہو جائے تو ہم شکرانے کے نفل ادا کریں گے اور معمول کی زندگی گزاریں گے۔

11:45 صبح نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔