حماس رہنما شیخ مروان ابو راس کی سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

04 نومبر, 2026 10:46

شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے حماس کے رہنما شیخ ڈاکٹر مروان محمد ابو راس نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ شیخ مروان ابو راس معروف فلسطینی عالم دین، غزہ کے سابق رکن پارلیمان، فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن اور القدس و فلسطین کمیٹی کے سربراہ ہیں۔

ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب اسرائیل کی جاری جارحیت، سنگین انسانی بحران اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہروں کے عالمی دن پر غزہ، بیروت، سری نگر کیوں نظر انداز؟ علامہ سید ساجد علی نقوی

اس موقع پر فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات، ان کے بنیادی و جائز حقوق اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی، ڈاکٹر شبیر سعیدی، ڈاکٹر یونس حیدری، مولانا علی شیر انصاری، مولانا زاہد زاہدی، مولانا ثمر عباس اور ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

11:45 صبح نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔