امریکہ کی فوجی اور نرم طاقت ناقابل واپسی زوال سے دوچار، رہبر انقلاب اسلامی

05 نومبر, 2026 09:39

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن 13 آبان کی مناسبت سے پیغام میں فرمایا کہ امریکہ کی فوجی ہارڈ پاور اور بین الاقوامی سافٹ پاور دونوں میدانوں میں ناقابل واپسی زوال سے دوچار ہیں، اور اس زوال کا عمل تیز ہو چکا ہے۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ خلیج فارس بالخصوص آبنائے ہرمز کے موجودہ حالات نے امریکہ کی ناقابل شکست ہونے کی داستان توڑ دی ہے، اور ان حکومتوں کی کمزوری بھی عیاں کر دی جو اپنی قوم کے بجائے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتی ہیں۔ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور علاقائی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں امریکی جارحیت کا جواب ہونے کے ساتھ علاقائی سطح پر عالمی استکبار کے خلاف جہاد ابتدائی بھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر جارحیت دہرائی گئی تو جواب اس سے کہیں زیادہ وسیع ہوگا۔ فلسطین و لبنان سے عراق اور یمن تک محاذِ حق کی وحدت اور مزاحمتی محاذ کی کارروائیاں نئے عالمی نظام کی بنیاد اور امید کی صبح کی نوید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی عوام نے جنگ کو نہ کہہ دیا، ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں، قالیباف

رہبر انقلاب نے خبردار کیا کہ جو لوگ اب بھی یہ امید رکھتے ہیں کہ سامراجی نظام اپنا رویہ بدل لے گا، یا امریکی سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کی تبدیلی سے دشمنی کم ہو جائے گی، وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔ بڑے شیطان کی خواہش ایرانی قوم کا غیر مشروط سرنڈر ہے، اور اس کے سامنے ذرہ برابر جھکاؤ شہداء کے خون سے حاصل سرمائے کو ضائع کر دے گا۔

انہوں نے مکمل ڈیٹرنس کے لیے "مضبوط سے مضبوط تر ایران” کی حکمت عملی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کو "ہم کر سکتے ہیں” کی امید کا علمبردار بننے پر زور دیا۔

10:42 صبح نومبر 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔