ٹرمپ جنگ اور سیاست دونوں میں شکست کھا چکے، محسنی اژہ ای
شیعیت نیوز : ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ اور سیاست دونوں میدانوں میں شکست کھا چکے ہیں، اور ایران انہیں مزید شکستوں سے دوچار کرے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا: "ٹرمپ جنگ اور سیاست دونوں میں شکست کھا گئے۔ ہم یقیناً انہیں مزید شکستیں دیں گے۔ یہ صرف آنے والے دنوں کی صبح ہے۔” ان کا اشارہ امریکی کانگریس کے درمیانی انتخابات میں ریپبلکن اکثریت کے خاتمے اور ایران پر امریکی صیہونی جارحیت کے سیاسی نتائج کی طرف تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے سامنے ذرا سا جھکاؤ دشمن کو مزید جری بنا دے گا، رہبر انقلاب اسلامی
عدلیہ کے سربراہ نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن 13 آبان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیشہ امریکہ کی شکست کا دن رہا ہے۔ انہوں نے تمام شہید طلبہ بالخصوص میناب کے پیارے شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
13 آبان ایرانی تاریخ میں کئی اہم موڑ کا دن ہے، جن میں امام خمینی (رض) کی جلاوطنی، 1978 کے طلبہ احتجاج میں شہادتیں اور 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر طلبہ کے قبضے شامل ہیں۔







