امریکہ کے سامنے ذرا سا جھکاؤ دشمن کو مزید جری بنا دے گا، رہبر انقلاب اسلامی

04 نومبر, 2026 13:15

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن 13 آبان کی مناسبت سے اہم پیغام جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال ایرانی قوم مجرم امریکہ کے حوالے سے اپنا فریضہ ماضی کے ہر سال سے زیادہ واضح طور پر جانتی ہے۔

رہبر انقلاب نے 1953 کی امریکی بغاوت سے لے کر بعثی حکومت کی پشت پناہی، مسافر طیارے کے مسافروں کے قتل عام، طویل اقتصادی پابندیوں، شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دوسری و تیسری مسلط کردہ جنگوں میں براہ راست فوجی جارحیت تک امریکی دشمنی کی طویل فہرست بیان کی، جن کے شہداء میں سرفہرست رہبر شہید آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) تھے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور بالخصوص آبنائے ہرمز کے محاذ نے امریکہ کے ناقابل شکست ہونے کی داستان پر خط بطلان کھینچ دیا ہے، اور آبنائے ہرمز پر ایران کا انتظامی کنٹرول اور خطے کے ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کا خاتمہ امریکی جارحیت کا ردعمل ہونے کے ساتھ علاقائی سطح پر سامراج کے خلاف جہاد ابتدائی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ہر جارحیت کا فوری جواب جغرافیائی حدود کے بغیر دیا جائے، رہبر معظم

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ آج امریکی سامراج کی طاقت فوجی ہارڈ پاور اور بین الاقوامی سافٹ پاور دونوں میدانوں میں ناقابل واپسی زوال سے دوچار ہے اور اس کا شیرازہ بکھرنے کا عمل تیز ہو گیا ہے، جبکہ فلسطین و لبنان سے عراق اور یمن تک مزاحمتی محاذ کی سرگرمیاں نئے عالمی نظام کی نوید ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ امریکہ میں جماعتوں کی تبدیلی یا مراعات دینے سے دشمنی ختم ہونے کی امید رکھتے ہیں وہ سخت غلط فہمی میں ہیں۔ بڑے شیطان کی خواہش ایرانی قوم کا غیر مشروط سرنڈر ہے اور اس کے سامنے ذرہ برابر جھکاؤ شہداء کے خون سے حاصل سرمائے کو ضائع کر دے گا اور دشمن کو مزید مطالبات اور جارحیت کے لیے جری بنا دے گا۔

رہبر انقلاب نے مکمل ڈیٹرنس کے لیے "مضبوط سے مضبوط تر ایران” کی حکمت عملی جاری رکھنے، قومی یکجہتی، عوام کی جانب سے حکام کی حمایت اور حکام کی جانب سے عوام کی معاشی آسودگی کو یقینی بنانے پر زور دیا، اور نوجوانوں اور طلبہ کو "ہم کر سکتے ہیں” کی امید کا علمبردار بننے کی تلقین کی۔

2:14 شام نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔