آیت اللہ معتوق کی سزائے موت منسوخ کی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کویت کی عدالت کی جانب سے مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ حسین معتوق اور دیگر افراد کو سزائے موت سنانے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف، انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت کے بعد بعض خلیجی ممالک میں شیعہ مسلمانوں، علماء، خطباء، ذاکرین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کو گرفتاریوں، دباؤ اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ مجالس حسینیؑ اور مذہبی اجتماعات پر پابندیاں بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ معتوق کی سزائے موت کا فیصلہ ظالمانہ ہے، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ شیخ حسین معتوق اور دیگر ملزمان کے خلاف فیصلے پر نظرثانی کی جائے، سزائے موت منسوخ کی جائے، گرفتار علماء، خطباء اور مذہبی شخصیات کو رہا کیا جائے اور خلیجی ممالک میں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے علماء، ائمہ جمعہ و جماعت، دینی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ خطبات جمعہ، بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں، کیونکہ مظلوموں کی حمایت تمام اہل ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔







