ایران کے 900 سے زائد شہروں میں یوم طلباء پر استکبار مخالف ریلیاں
شیعیت نیوز : ایران میں 13 آبان (4 نومبر) قومی یوم طلباء اور عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے دن کے موقع پر ملک کے 900 سے زائد شہروں اور قصبوں میں بیک وقت ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں امریکہ اور غاصب اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
تہران میں مرکزی ریلی صبح 9 بجے فلسطین اسکوائر سے طالقانی اسٹریٹ پر سابق امریکی سفارت خانے کے سامنے تک نکالی گئی۔ مشہد، شیراز، اہواز، رشت، ایلام، سمنان اور زاہدان سمیت مختلف شہروں میں بھی طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ قم میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : آبادان کی فتح والا جذبہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں بھی کامیابی دلائے گا، رہبر معظم
اس سال یوم طلباء میناب کے شجرہ طیبہ اسکول کے ان شہید طلبہ کے نام سے منسوب رہا جو 28 فروری کو اسکول پر امریکی صیہونی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
13 آبان ایران کی تاریخ کے تین واقعات کی یاد دلاتا ہے: 1964 میں امام خمینیؒ کی جلاوطنی، 1978 میں انقلابی طلبہ کا قتل عام اور 1979 میں امریکی جاسوسی اڈے پر طلبہ کا قبضہ۔







