امریکی سفارت خانے کا غیر ضروری عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

04 نومبر, 2026 10:58

شیعیت نیوز : ریاض میں امریکی سفارت خانے نے یمنی حملوں کے سعودی عرب کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر غیر ضروری سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سکیورٹی خطرات میں اضافے کے باعث 23 اکتوبر 2026 سے یہ حکم دے رکھا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی کارروائیوں میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے فضائی سفر کا نظام بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے، اور خبردار کیا گیا کہ جھڑپوں کا دائرہ تیزی سے دوسرے علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فضائی محاصرہ، ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے سے سفر کے لیے اپنے اعلیٰ افسر سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔

امریکی شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ہوائی اڈوں پر ممکنہ حملوں، فضائی حدود کی بندش، پروازوں کی منسوخی اور سفری نظام میں خلل کے خدشات کے پیش نظر سعودی ہوائی اڈوں کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں۔

11:45 صبح نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔