محاصرہ ختم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، اسماعیل بقائی

02 نومبر, 2026 09:19

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ جب تک محاصرہ ختم نہیں ہوتا اور ایران کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

پیر کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج اور غاصب اسرائیل خطے میں تمام بدامنی کی بنیادی جڑ ہیں، اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت کا مرکز اب بھی مقبوضہ فلسطین اور وہاں جاری نسل کشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی رجیم میں انتخابات کے بعد لبنان اور غزہ کے خلاف مظالم میں شدت آئی ہے، سردی کی آمد کے ساتھ بے گھر فلسطینیوں کی حالت تباہ کن ہو چکی ہے اور عالمی برادری بے حسی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے بیان نے سفارت کاری سے امریکی نفرت پھر بے نقاب کر دی، اسماعیل بقائی

قطر کی ثالثی سے متعلق سوال پر اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے اور اب حتمی فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے، ایران کے مطالبات پورے ہونا خطے اور آبنائے ہرمز میں سلامتی کی بحالی سے مشروط ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے میجر جنرل محسن رضائی کے نام خط کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے صرف امریکی اقدامات اہمیت رکھتے ہیں، خط کا جواب سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل طے کرے گی، اور مذاکرات کی بنیاد ایران کا سات نکاتی منصوبہ ہے جس پر دو دن میں عمل ممکن ہے۔

ایران کی باقی ماندہ جوہری تنصیبات پر حملے کی ٹرمپ کی دھمکی پر انہوں نے کہا کہ امریکہ عدم پھیلاؤ کے نظام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اور ایسی دھمکیاں ایران کے اپنے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

10:49 صبح نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔