آبادان کی فتح والا جذبہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں بھی کامیابی دلائے گا، رہبر معظم

01 نومبر, 2026 11:13

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے آبادان جزیرے سے بعثی جارحین کو نکال باہر کرنے والے عوامی آپریشن ذوالفقاری کی سالگرہ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی وہی بیداری، ایمان، عزم، ایثار اور استقامت مظلوم مگر طاقتور ایرانی قوم کی مدد کر رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ 9 آبان کو آبادان جزیرے میں عوام کی رقم کردہ یہ حماسہ پہلی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے صرف 40 دن بعد انجام پایا اور اسے آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایرانی قوم کی پہلی فتح سمجھا جاتا ہے، مگر اس پر نسبتاً کم توجہ دی گئی، حالانکہ اس میں ہر دور کے جارحین کے مقابلے کے بہت سے سبق موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عراق پر ایک جابر حکمران مسلط تھا جو یہ سمجھتا تھا کہ کھوکھلے نعروں کے ذریعے ایران اور عراق کی ان دو قوموں کا رشتہ توڑ سکتا ہے جو مشترکہ دینی روایت اور اہل بیت عصمت و طہارتؑ کی محبت میں جڑی ہوئی ہیں، اور آج کے دشمن کی طرح بعثی دشمن نے بھی جارحیت، قبضے اور محاصرے کے ہتھکنڈے استعمال کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن کی ہر جارحیت کا فوری جواب جغرافیائی حدود کے بغیر دیا جائے، رہبر معظم

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اس وقت ایک عام مگر بہادر ایرانی مزدور نے دشمن کی سازش سے عوام کو آگاہ کیا، اور مساجد سے وابستہ عوامی رضاکار آبادان کے مجاہد امام جمعہ مرحوم آیت اللہ جمی کی قیادت میں کم وسائل کے ساتھ میدان میں اترے، یہاں تک کہ امام امت (رح) کے حکم سے ایک سال سے کم عرصے میں آبادان کا محاصرہ توڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی جذبہ، اللہ تعالیٰ کے فضل اور امام زمانہ (عج) کی عنایت سے، شیطان بزرگ امریکہ کے تسلط، جرائم اور جارحیت کے مقابلے میں ایرانی قوم کو ثابت قدم رکھے گا اور تیسری مسلط کردہ جنگ میں فتح سے ہمکنار کرے گا۔

12:43 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔