ضوابط توڑنے والے دو آئل ٹینکر ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، سپاہ پاسداران

02 نومبر, 2026 09:21

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے کہا ہے کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے دو آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکوں کا نشانہ بن گئے۔

اتوار کی رات جاری بیان کے مطابق ان میں سے ایک سپر ٹینکر ہے جو زوردار دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں ہے، اور دونوں جہاز دھماکوں کے بعد موقع پر ہی رک گئے۔

یہ بھی پڑھیں : 20 لاکھ بیرل تیل والا سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر جل اٹھا، سپاہ پاسداران

بیان میں کہا گیا کہ دونوں جہازوں نے امریکی فوج کی پشت پناہی سے ممنوعہ جنوبی راستے سے خفیہ طور پر گزرنے کے لیے اپنے نیویگیشن اور شناختی نظام بند کر رکھے تھے، اور بار بار کی وارننگ کو نظرانداز کیا، لہٰذا نتائج کی مکمل ذمہ داری جہازوں کے مالکان پر عائد ہوتی ہے۔

دوسری جانب سپاہ پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی سینٹ کام کمانڈر کے دعووں کے جواب میں آبنائے ہرمز میں ایرانی مسلح افواج کا نشانہ بننے والے ڈرونز اور جہازوں کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا: وہ ڈوب گئے۔

10:49 صبح نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔