خلیج فارس میں امریکی حملہ، آبادان سے تعلق رکھنے والا ایرانی جہاز کپتان شہید
ایرانی آئل ٹینکر
شیعیت نیوز : خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں ایک بحری جہاز پر امریکی حملے میں آبادان سے تعلق رکھنے والے ایرانی جہاز کپتان ناصر ابراہیمی نژادیان شہید ہو گئے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ 30 اکتوبر کو پیش آیا، جب امریکی حملے کے بعد بم کے ٹکڑے لگنے سے کپتان ناصر ابراہیمی نژادیان نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے قشم کے دونوں ماہی گیر مل گئے، ایک زخمی
شہید کپتان کے جسد خاکی کی الوداعی تقریب اتوار یکم نومبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے آبادان کے شہید منتظری پارک میں منعقد کی گئی۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں قشم کے قریب بھی امریکی فوج نے ایرانی ماہی گیر کشتیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد دو ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے جو بعد میں مل گئے، ان میں سے ایک زخمی تھا۔







