شکست کے بعد سعودی رجیم نے غاصب اسرائیل سے مدد مانگ لی، یحییٰ سریع
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے منگل کے روز سعودی سرزمین پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے ہاتھوں پہنچنے والی شکستوں نے سعودی دشمن کو شدید بدحواسی میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ من گھڑت واقعات گھڑنے لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی دشمن جب بھی میدان جنگ میں شکست کھاتا ہے تو یہ الزام لگانے لگتا ہے کہ یمنی افواج مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ ایک پرانا جھوٹ ہے جو ہر بار نئے انداز میں دہرایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی رجیم نے مکہ مکرمہ میں ایک ڈرون روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : مدینہ منورہ پر ڈرون سے متعلق سعودی دعویٰ جھوٹ ہے، یمنی مسلح افواج
یحییٰ سریع نے کہا کہ انہی شکستوں کے باعث سعودی دشمن نے مومن اور مجاہد یمنی قوم کا مقابلہ کرنے کے لیے غاصب اسرائیل سے مدد طلب کی ہے۔
صنعا کے نائب گورنر حمید عاصم نے بھی ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ مکہ اور مدینہ یمنی عوام کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں اور یمنی افواج کے لیے ممنوعہ ہیں، جبکہ ایسے الزامات سعودی رجیم کے یمنی عوام پر جاری جرائم اور مسلسل فوجی شکستوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔







