جنگ اور دھمکیوں سے دشمن ایران کو جھکا نہیں سکتا، ایرانی صدر پزشکیان
مسعود پزشکیان
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں صوبائی گورنروں اور بڑے شہروں کے میئرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ دشمن جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے عوامی استقامت کو مضبوط بنانے اور عوام کے معاشی مسائل کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی جانب سے مسلط کردہ مشکلات پر عوام کے تعاون سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی ہدایات پر پوری حکومتی قوت سے عمل کریں گے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم ان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے اس سلسلے میں حکومت کو بعض اختیارات عطا کیے ہیں۔
پزشکیان نے کہا کہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا، لیکن ہم دشمن کے جھوٹ اور ناجائز مطالبات کے سامنے پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔







