ہرمز میں غیر مجاز راستے پر چلنے والے تین آئل ٹینکر جل اٹھے، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اپنے نیوی گیشن اور شناختی نظام بند کر کے آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی کوشش کرنے والے تین آئل ٹینکر صبح سویرے سے دھماکوں کے بعد شدید آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
بیان کے مطابق یہ جہاز آبنائے کے جنوبی ساحل کے قریب جلتے رہے اور آگ اتنی شدید تھی کہ آبنائے کے مشرقی حصے میں موجود ماہی گیروں نے رات کو روشن ہوتے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں : صرف 9 دنوں میں ہرمز میں 11 آئل ٹینکروں کو آگ لگ گئی، سپاہ پاسداران بحریہ
سپاہ پاسداران بحریہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے ایرانی ضوابط ریڈیو اسٹیشنوں اور سرکاری نوٹسز کے ذریعے تمام جہازوں کو بارہا بتائے جا چکے ہیں، اور خبردار کیا کہ ضوابط کو نظرانداز کر کے امریکی فوج کے ساتھ تعاون میں غیر مجاز راستے استعمال کرنے والے جہازوں کو ایسے ہی واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کی اصل صورتحال وہی ہے جو آپ دیکھ رہے ہیں، نہ کہ وہ جو دہشت گرد سینٹکام کمانڈر سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز کے ذریعے دعویٰ کرتا ہے۔







