ایران نے بندرگاہوں پر امریکی صیہونی حملوں کے ثبوت آئی ایم او میں جمع کرا دیے

02 نومبر, 2026 15:34

شیعیت نیوز : ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں اور بحری ڈھانچے پر کیے گئے حملوں کے دستاویزی ثبوت اور تصاویر عالمی میری ٹائم تنظیم (آئی ایم او) کو پیش کر دی ہیں۔

یہ دستاویزات آئی ایم او کونسل کے 138ویں اجلاس میں ایجنڈا آئٹم 11 "اہم بحری گزرگاہوں کا تحفظ” کے تحت جمع کرائی گئی ہیں۔ یہ اجلاس 2 سے 6 نومبر تک لندن میں جاری ہے۔

رپورٹ کا عنوان "ایران کی بندرگاہوں اور بحری ڈھانچے کے خلاف جنگی جرائم” رکھا گیا ہے، جس میں فروری 2026 کے اواخر میں ایران پر امریکی صیہونی جارحیت کے آغاز سے اب تک ہونے والے نقصانات کی تفصیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس میں امریکی حملہ، آبادان سے تعلق رکھنے والا ایرانی جہاز کپتان شہید

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں بندرگاہی تنصیبات، سرچ اینڈ ریسکیو مراکز اور ہنگامی امدادی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں سے خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں جہاز رانی اور بحری تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں، امدادی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور سمندری آلودگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان حملوں کا نوٹس لے، جو بین الاقوامی بحری قوانین اور اہم آبی گزرگاہوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

4:54 شام نومبر 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔