مجلس فاطمیہ پر گرفتار خطیب اور حسینیہ سربراہ کی حراست میں 15 دن کی توسیع

04 نومبر, 2026 10:55

شیعیت نیوز : بحرین میں آل خلیفہ رجیم کی جانب سے شیعہ شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رجیم نے ایام فاطمیہ میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مجالس عزا میں شرکت کے الزام میں گرفتار متعدد شہریوں اور خطباء کی حراست میں مزید توسیع کر دی ہے۔

حسینیہ حاج احمد بن خمیس کے سربراہ استاد حبیب عباس خمیس اور خطیب مجلس ملا حبیب الدرازی کی حراست میں تفتیش کے نام پر مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین میں 109 نماز ہائے جمعہ پر پابندی، تمام ائمہ جمعہ گرفتار، شیخ عادل الشعلہ

اطلاعات کے مطابق ملا حبیب الدرازی کو اس سے قبل ایک آڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ زیارت عاشورا کی تلاوت کر رہے تھے۔ بحرینی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ اس سے بعض مذہبی شخصیات کی توہین ہوئی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ ہے۔

یہ گرفتاریاں بحرین میں شیعہ شہریوں کی مذہبی سرگرمیوں، نماز جمعہ اور مجالس عزا پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

11:45 صبح نومبر 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔